Admission |  Quick Links |  Info Desk |  Site Map |  Careers |  FAQs |  Contact Us |  Donate | 

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت ان لائن بین الاقوامی بیدل فہمی توسیعی لیکچر‎

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت ان لائن بین الاقوامی بیدل فہمی توسیعی لیکچر‎

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ، ڈین کلیہ علوم شرقیہ، پنجاب یونیورسٹی لاہور نے کینیڈا میں مقیم معروف محقق ، نقاد اور شاعر ڈاکٹر سید تقی عابدی کے بین الاقوامی بیدل فہمی توسیعی لیکچر کی صدارت کی۔ ان لائن منعقد ہونے والے اس لیکچر کے میزبان ڈاکٹر شیر علی تھے
ڈاکٹر سید تقی عابدی نے اپنے توسیعی خطبے میں بیدل کی شاعری میں پائے جانے والے آفاقی عناصر پر روشنی ڈالتے ہوئے کلام بیدل کی ترویج و اشاعت کو اہم عصری تقاضا قرار دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے صدارتی خطبے میں ڈاکٹر تقی عابدی کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بیدل کے افکار کے فروغ کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔